سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ایس ڈی ایف او قاضی شبیر احمد نے کہا ہے کہ جنگلات کی تحفظ اور فروغ اولین ترجیح ہے اور وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان میں سوات کی کارکردگی نمایاں ہے بحیثیت ایس ڈی ایف او مٹہ چارج سنھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے کیا قاضی شبیر احمد نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے حکومت محکمہ فارسٹ کو تنخواہیں دے رہیہیں،اسلئے محکمہ فارسٹ تحصیل مٹہ کے تمام سٹاف ایمانداری سے اپنے ڈیوٹی کو سرانجام دیں،انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں سیاحت کیلئے آنے والے لوگ بلڈنگز دیکھنے کے لئے نہیں بلکہ یہاں کی خوبصورت درختوں کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں،شبیر خان نے کہا کہ سمگلنگ اور غیر قانونی کٹائی کیلئے صوبائی حکومت اور خاص کر وزیر اعلی محمود خان کے طرف سے سخت ہدایات ہیں اسلئے محکمہ فارسٹ ان لوگوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کاروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ فارسٹ کے جانب سے مٹہ سوات کی عوام کو بلین ٹریز پراجیکٹ سے پودے دیں گے جس سے سوات کی خوبصورتی میں مزید نکھار آجائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان ملک میں جنگلات کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور کلین ایند گرین پاکستان میں سوات کا نمایاں پوزیشن ہے جس کیلیے مذید کوششیں جاری ہے اور سوات کو مذید سرسبز و شاداب بنایا جا رہا ہے۔