سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ضلع مجسٹریٹ سوات جنید خان نے ضلع سوات میں جنگلات/ درختوں کی غیر قانونی کٹائی، نجی اور پروٹیکٹڈ ایریا میں ” چین سا” اور دیگر آلات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ضلع بھر میں 60 دنون کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی کٹائی/سرکاری/نجی اراضی اور محفوظ جنگلاتی علاقوں میں جنگلات/درختوں کی غیر قانونی کٹائی دیکھی گئی ہے۔ان علاقوں میں جنگلات کی کٹائی قدرتی آفات/موسمیاتی تبدیلیوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے اور حالیہ تباہ کن سیلاب اس کی ایک مثال ہے۔ حکم نامے میں مذید کہا گیا ہے کہ زنجیر آری جیسے تباہ کن اوز درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے لیے استعمال ہورہے ہیں لہذا پابندی لگانا ضروری ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سرکاری اور نجی زمینوں پرجنگلات کو تحفظ دینے اور ٹمبر مافیا کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔ور خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی