سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کے احکامات پر سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دیر اپر میں جنگل میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور سمنگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا سخت نوٹس لینے پر ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیر اپر اکمل خان نے تین ایم پی او کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شیر علی، عبدالحکیم، جونگل، صبر خان اور حضرت بلال کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ پانچوں مجرمان کو گرفتار کرتے ہوئے مردان جیل میں ایک ماہ کے لئے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے دیر اپر کے علاقے باروو ڈب کے جنگل میں درختوں کی کٹائی کے بعد سمگلنگ کا عمل جاری تھا جس کی اطلاع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ڈپٹی کمشنر دیر اپر کو مجرموں کو پکڑ کر سخت سزا دینے کے احکامات جاری کئے تھے۔