اشتہار

جو کشمیریوں کے وکیل نہ بن سکے وہ فلسطینیوں کا کیا مقدمہ لڑیں گے،امیر مقام

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میرمقام نے کہا ہے کہ آج مسجد اقصیٰ اور فلسطینیوں کا دفاع نہ ہوا تو مسلم دُنیا بحرانوں میں گھر جائے گی، مسلمانوں کے ساتھ دُنیا میں ہونے والے سلوک پر ہمیں آنکھیں کھولنا ہونگی، مسلمان دُنیا نے ہمیشہ اس وقت مار کھائی ہے جب ان کی قیادت ناکام ہوئی، ملک نہیں ڈوبتے، ان پر نا اہل اور نالائق اور کرپٹ حکمران مسلط ہوتے ہیں تو تباہی آتی ہے، آج ہمارے ملک میں بھی ایسے ہی کرپٹ اور نالائق حکمران مسلط ہیں یہ جعلی حکمران صرف سیاسی مخالفین سے لڑ رہے ہیں ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے میں مصروف ہیں،جو حکومت کشمیر پر مقدمہ ہار گئی وہ فلسطین کامسئلہ کیسے عالمی دُنیا کے سامنے اُٹھا سکتی ہے آج ایسا وزیراعظم ہے جو فلسطین کے مسئلے پر پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتا، جو کشمیریوں کے وکیل نہ بن سکے وہ فلسطینیوں کی کیا مقدمہ لڑیں گے،

اشتہار

وہ جمعتہ المبارک کے دن سوات کے مرکزی شہرمینگورہ نشاط چوک میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ضلعی صدر قیموس خان،ایم پی اے سردار خان، فضل رحمان نونو، ارشاد علی خان، سید صادق عزیز اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

انجینئرا میر مقام کا مظاہرے سے خطاب میں کہناتھا کہ عمران نیازی نے لندن میں مسلمان میئر کا ساتھ دینے کی بجائے اپنے یہودی سالے کی حمایت کی تھی آج جب فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی بات آئی تو عمران نیازی دم دبا کر بھاگ گیا، عمران نیازی کو بھارت اور اسرائیل کے لوگوں نے چندہ دیا، جس کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں موجودہے وہ کشمیر اور فلسطین دونوں معاملات پرکیسے بات کرے گا لیکن جب تک پاکستان کے غیرت مند، اسلام پسند اور محب وطن لوگ موجود ہیں یہ سازشیں کامیاب نہیں ہونگی، ہم اپنے فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے مسلمانوں کی اسرائیل اور بھارت کے خلاف فتح اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 232 بے گناہ فلسطینی مسلمان شہید ہو چکے ہیں جن میں 65 معصوم بچے بھی شامل ہیں، ہزاروں لوگ زخمی ہیں، 50ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، آج فلسطینیوں کو اسرائیل کے قتل عام سے بچانے والا کوئی نہیں، پوری دُنیا کے انصاف پسند، انسان دوست لوگ مظاہرے کر رہے ہیں لیکن عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، سلامتی کونسل میں اتنی ہمت نہیں کہ اسرائیل کو جارحیت سے روکنے کا بیان جاری کرے، مسلمان دُنیا کے حکمران عوام کے حقوق نمائندے ہوتے تو ان کے جذبات کی ترجمانی کرتے جو لیڈر عوام میں سے آتے ہیں وہ عوام کا تحفظ کرتے ہیں، اسلامی دُنیا کے عوام اپنے لیڈروں سے پوچھے کہ یہ ظلم کیوں ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے اُمت مسلمہ اور پاکستانیوں کے جذبات کی بہترین ترجمانی کی، شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں یہی پیغام دیا ہے کہ ہم اپنے مظلوم بھائیوں کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان کو معاشی طور پر آزاد بنانا ہو گا اور طاقت ور بنانا ہو گا، پاکستان کو آج شیر قیادت کی ضرورت ہے پاکستان کو نواز شریف جیسی قیادت کی ضرورت ہے جب بھارت نے 6 دھماکے کئے، تو نواز شریف نے 7 ایٹمی دھماکے کئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

اشتہار

Ameer Muqam
Comments (0)
Add Comment

اشتہار