سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی محکمہ جنگلات نے اس سال جشن آزادی منانے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ خصوصی مہم کے تحت قومی پرچم کے ساتھ پودے بھی تقسیم کئے جارہے ہیں جس کا مقصد شجر کاری کا فروغ ہے۔ مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سوات محمد وسیم خان کا کہنا ہے کہ ضلعی محکمہ جنگلات کی یہ ایک نئی اور منفرد کاوش ہے جس کا مقصد عوام میں شجر کاری سے متعلق ایک نئے جذبے کی بیداری ہے۔ مہم کے آغاز کے موقع پر انہوں نے عوام کو آزادی کے دن کی مبارک باد دی اور اپیل کی کہ ہر شہری اس موقع پر وطن عزیز کے نام ایک درخت ضرور لگائے۔