سوات (زما سوات ڈاٹ کام )جہانزیب کالج کی مجوزہ نجکاری کے خلاف کالج اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے ،سیکڑوں پروفیسرز اور لیکچرارز نے سیدوشریف روڈ پر جلوس نکالا،سوا ت پروفیسر اینڈلیکچرارز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر جمشید نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کو مالی اداروں میں تبدیل کرنا چاہتی ہے تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ کرنے کی بجائے سہولیات دی جائیں جہانزیب کالج کی نجکاری سے غریب بچوں پر تعلیم کے دروازے بند ہوں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مینگورہ میں ایک پریس کارنفرنس سے خطاب کے دوران کیا اُنہوں نے کہاباہر ممالک سے آئے افرادتعلیمی اداروں کو کارخانوں کے مشورے دے رہے ہیں نجکاری کافیصلہ واپس نہ لیاگیاتو صوبے کے کالجز بندکریں گیحکومت 3 لاکھ بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا رہی ہے اُنہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے اورہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور اگر ہم پر حکومت نے بالابالا اپنے فیصلے نافذ کرنے کی کوشش کی تو ہم حکومت کے اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کرینگے طلباء کو سڑکوں پر لائیں گے اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے گھر کے سامنے دھرنا دینگے اور صوبہ گیر احتجاج شروع کرینگے۔