سوات(زما سوات ڈاٹ کام) شعبہ پشتو جہانزیب کالج سوات میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، ڈاکٹر محمد دینا خیل ریسرچ ایسوسی ایٹ ایریا سٹڈی سنٹر جامعہ پشاور مہمان مقرر تھے، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزب کالج کے شعبہ پشتو میں ایک روزہ سیمنیار کا انعقادکیا گیا، سیمنار کا موضوع ‘ پختو فوکلو پراختیا او اہمیت ‘ مذکورہ سیمنار میں شعبہ پشتو کے علاوہ جہانزیب کالج کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
تدریسی عملے نے بھی بھر پور شرکت،مہمان مقرر نے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا سیمینار کے آخر میں مہمان مقرر نے طلبہ کے سوالات کے جوابات بھی دئے ا س موقع پر شعبہ پشتو کے چیئرمین پروفیسر عطا ء الرحمان عطا ء نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے طلبہ کے صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے، اور اس قسم کے سرگرمیاں شعبہ پشتو میں جاری رکھی جائے گی، سیمنار میں سوات کے ادیبوں ہمایون مسعود، روح الامین نایاب اور تصدیق اقبا ل کے علاوہ دوسرے لوگوں نے بھی شرکت کی۔