جہانزیب کالج کے طلباء نے تاریخی مقامات کا مطالعاتی دورہ کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جہانزیب کالج کے بی ایس اسلامیات کے پانچویں سمسٹرکے طلباء نے املوک درہ میں ایک روزہ مطالعاتی دورہ کیا۔ املوک درہ سٹوپا سمیت دیگر تاریخی مقامات کے بارے آگاہی حاصل کی ۔ کالج انتظامیہ کے مطابق مطالعاتی ٹور میں بی ایس اسلامک سٹڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر برہان الدین اور طلباو طالبات شامل تھے۔

پروفیسرڈاکٹر برہان الدین نے طلباء کو تاریخی مقامات کے بارے میں آگاہی دی اور صدیوں سے قائم ان سٹوپا سمیت دیگر اشیاء کی اہمیت کے ساتھ دورجدید کے حالات پر بھی تفصیلی معلومات دی گئی ۔ طلبا وطالبات نے اس موقع پر بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور پرانے زمانے کے مختلف اشیاء میں خصوصی دلچسپی بھی لی۔

Amlook daraJahanzeb CollegeStudy TourStupa
Comments (0)
Add Comment