جے یو آئی نے جماعت اسلامی کا بڑا بُرج اُلٹ دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔6ستمبر2017ء )سوات میں جوڑ توڑکی سیاست کامیاب، جمعیت علمائے اسلام نے جماعت اسلامی کا بڑا برج اُلٹ دیا، سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو سے جے یو آئی کے سینیٹر، صوبائی نائب امیر اور سابق وفاقی وزیر مولانا عطاء الرحمان اورایم پی اے مفتی فضل غفور کی قیاد ت میں وفد کی ملاقات، جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت ، ٹکٹ نہ ملنے پر جماعت اسلامی کے ناراض رہنما نے شمولیت کے لئے گرین سگنل دے دیا، جلد باضابطہ اعلان متوقع،حسین احمد کانجو کا دیگر قریبی ساتھیوں کو بھی جے یو آئی میں شامل کرنے کے لئے صلاح مشورے شروع، گزشتہ روز سوات کے صوبائی حلقہ پی کے 83 سے سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے وفدجس کی قیادت مرکزی رہنما مولانا عطاء الرحمن ، ایم پی اے مفتی فضل غفور ،سلیم اللہ مجاہد ، اسحاق زاہد ،ناظم اشفاق خان ایڈووکیٹ اور دیگر کررہے تھے نے حسین احمد کانجو سے ملاقات کرکے انہیں جے یوآئی میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی جس پر سابق وزیر نے آمادگی ظاہر کی ،جمعیت علماء اسلام ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے ہیں جس کا جلد باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو کو حلقہ پی کے83 کا ٹکٹ اور پارٹی میں اعلیٰ عہدہ دینے کے بھی پیشکش کی ہے ۔

Hussain Ahmad KanjuJamat islamiJUI