سوات(زما سوات ڈاٹ کام )تھانہ مینگورہ پولیس نے حاجی بابا سکول کے قریب دکان سے چوری کرنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔گرفتار چور کے نشاندہی پر اس کا ساتھی بھی گرفتار۔پولیس کے مطابق کبیر احمد ولد عمرڈھیر سکنہ خواجہ آباد نے اپنے دکان نزد حاجی بابا سکول سے 80 ہزار روپے چوری ہونے کی رپورٹ درج کی تھی۔ایس ایچ او مجیب عالم خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج حاصل کرتے ہوئے ملزم اسماعیل ولد گل زادہ ساکن شیراڑی کو گرفتار کر لیا۔دوران انٹاروگیشن گرفتار چور اسماعیل نے اپنے دوسرے ساتھی امان اللہ ساکن گجر آباد آمانکوٹ کا نام بھی اگل دیا، جو اس کے ساتھ چوری کرنے میں ہمراہ تھے۔