پشاور(زما سوات ڈاٹ کام) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھا رٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نےحا لیہ بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ سےاب تک ہونے والےنقصانا ت کی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطا بق با رشوں،لینڈ سلائیڈنگ سےمختلف حادثات کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق ہوئے۔ لوئرکوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتجے میں چار افراد جاں بحق، لوئر دیرمیں چھت گھرنے کے باعث 2بچےجاں بحق ایک زخمی ہوا۔ جبکہ مانسہرہ میں دیوارگرنے کے نیتجے میں دوافراد جاں بحق ہوئے صوبے بھر میں 10افراد ذخمی ہو ئے جبکہ 10 مکانا ت کو نقصان بھی پہنجا۔
چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم نے ابیٹ آباد کے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کوامدادی کاروائیاں مزید تیزکرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔ اورمتاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کیں۔
چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین نے امدادی کاروائیوں کاجائزہ لینےکےلیےشانگلہ کا دورہ کیا۔انہوں نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو تمام تر وسائل بروئے کارلانے اورنقصانات کا تخمینہ لگا کرمتاثرین کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کولینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند سڑکوں کو کھولنے کے لیے چھو ٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے مز ید کہا کہ پی ڈی ایم اے نے نو حساس اضلاع میں میں فوری رسپانس کے لیے نمائندوں کو تعینات کر دیا ہے۔ان اضلاع میں نوشہرہ، سوات، ایبٹ آباد، چارسدہ،ڈی آئی خان، شانگلہ،دیراپر،چترال اپر،چترال لوئر اور پشاور شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کیساتھ رابطے میں ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مکمل فعال ہے اورعوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔