لاہور (آن لائن نیوز۔ 23 اکتوبر 2019ء) :ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو وزارت خارجہ میں ویڈیوز بنانے پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم فاروقی کی وزارت خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو نے ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ماڈل اور حکومتی شخصیات پر سخت تنقید کی جا رہی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ ماڈلز کی اہم سرکاری اداروں تک رسائی ناقابلِ برداشت ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے نہ صرف ٹک ٹاک سٹار کو وزارت خارجہ تک رسائی دینے والے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے بلکہ صارفین نے حریم شاہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا بھی کہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی گرفتاری سے سب کو پیغام ملے گا کہ اہم سیاسی اداروں کو کوئی بھی شخص تفریحی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔
اس حوالے سے ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرچارسدہ کی کرسی پربیٹھنے والے شخص کو اسی وقت گرفتارکرکے جیل میں ڈالاگیااورمقدمہ درج کیاگیا. آج حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے دفترکے حساس ترین کمرے میں ٹک ٹاک وڈیو بنائی.اب دیکھنا یہ ہے کہ قانون کا ڈبل سٹینڈرڈ عوام کا منہ کب تک چڑاتا رہے گا۔