حسین احمد کانجو کے گلے شکوے دور ہوگئے،پارٹی نہ چھوڑنے کی یقین دہانی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔09ستمبر2017ء )جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کی سوات میں ناراض جماعت رہنما اور سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو سے ملاقات، گلے شکوے دور ہوگئے، حسین احمد کانجو کا پارٹی نہ چھوڑنے کی یقین دہانی، گزشتہ روز صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے سوات میں مقامی رہنماؤں سمیت ٹکٹ کے معاملے پر ناراض ہونے والے سابق صوبائی آئی ٹی وزیر حسین احمد کانجو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ملاقات میں صوبائی امیر نے ناراض رہنما کو تمام تر صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں اپنا فیصلہ واپس لینے کا کہا جس پر حسین احمد کانجو نے تمام گلے شکوے دور کرتے ہوئے ماضی کی طرح پارٹی کیلئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Hussain Ahmad KanjuJamat islami