مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 اکتوبر 2018ء) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 5 کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی ہمارا مشن ہے سوئی گیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور میرٹ کے بناپر کنکشن لگانے کاکام تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تمام ضروری اقدامات کئے جائے وہ اپنے دفتر میں سوئی گیس کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انجینئر آکبر امان اور دیگر متعلقہ افسران نے انہیں سوا ت میں گیس سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور انصاف پر یقین رکھتی ہے سوئی گیس کی دستیابی ہرپاکستانی کا حق ہے اور ہم اس حق پر ڈا کہ ڈالنے والوں کو کھبی بھی ضلع سوات میں برداشت نہیں کرینگے انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی عزت میری عزت ہے اور ہمارے حکومت میں امیراور غریب سب برابر ہیں اسلئے تمام تر سہولیات عوام کوجلد مہیا کی جائیں انہوں نے کہا کہ ملوک آباد، فضا گٹ، نوے کلے، شاہین آباد، شگئی، آخون بابا،چیل شگئی اور دیگر علاقوں پرسوئی گیس کے نئی پائپ لائنوں کو بچھانے کا کام جلد سے جلد شروع کیاجائے تاکہ گیس سے محروم علاقوں کے عوام کو مذید انتظار اور تکلیف کا سامنا نہ ہو۔