سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 19 اکتوبر 2018ء)سوات سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی وقار خان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔پی کے 7 میں مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے نتیجہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی فضل مولا کے ووٹوں میں 106 ووٹ کا اضافہ ہوا۔تاہم اس کے باوجود بھی وقار خان کی 228 ووٹوں کی برتری برقرار رہی اور وہ دوبارہ فاتح قرار پائے۔اس سے قبل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق وقار خان 334 ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائے تھے، جبکہ حاجی فضل مولا ووٹوں سے ہار گئے تھے۔یاد رہے کہ حاجی فضل مولا نے نتائج کے دوسرے روز ہی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرائی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حلقہ پی کے 7 میں متعدد ووٹ مسترد کیےگئے ہیں۔حاجی فضل مولا کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پی کے سات میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کروائی جائے۔