اشتہار

حلقہ پی کے7 پر انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، محمد فرید افریدی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی خالی نشست پی کے  7 پر 26 جون کو ہونیوالے ضمنی انتخاب کے لئے تمام تیاریاں  بشمول سیکورٹی  انتظامات انتظامات اطمینان بخش ہیں۔ یہ بات  صوبائی الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی  نے آج ریجنل الیکشن کمشنر  سوات کے دفتر میں ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  اجلاس  میں ڈائریکٹر الیکشن خوشحال زادہ،  ریجنل الیکشن کمشنر، سوات محمد ندیم خان، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، فرید اللہ خان خٹک،  ریٹرننگ آفیسر سوات  برائے پی کے 7سوات محمد عارف ڈپٹی کمشنر سوات جنید  خان، ایس پی آپریشن  ارشد خان،لیفٹننٹ کرنل گوہر کیپٹن حیدر  ڈی ایم او عمران خان، اے آر او فضل خالق   اور  سینئر پبلک ریلیشن آفیسر  الیکشن کمیشن سہیل احمد  سمیت میڈیا کے نمائیندوں  نے شرکت کی۔دریں اثناء صوبائی الیکشن کمشنر، نے  انتخابی مواد  کی تقسیم کے مرکز کا دورہ بھی کیا، جہاں تمام پرئیذائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان حوالہ کرکے انہیں اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں کو روانہ کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے اجلاس کو انتظامات کے  بارے میں  بریفنگ دی۔ صوبائ الیکشن کمشنر کو  بتایا گیا کہ   تمام  پولنگ سٹاف کو باقاعدہ تربیت دی گئی ہے۔ محمد فرید آفریدی نے کہا کہ  پولنگ والے دن غیر جانبدار رہنا چاہئے۔ اور یہ نظر آنا چاہئے ۔انوں نے بتایا کہ پولنگ سٹاف کو  اپنی ذمہ داریوں  کو قومی فریضہ سمجھ کر انتخابی عمل کو ہر ممکن حد تک شفاف اور غیر جانبدارانہ بنائیں۔  صوبائ الیکشن کمشنر نے کہا کہ    پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیگی۔ تاہم پولنگ اسٹیشن کے احاطہ میں موجود ووٹرز  کو 5بجے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے ووٹرز بالخصوص خواتین ووٹرز سے اپیل کی کہ سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں اس لئے وہ بلا خوف وخطر اپنا قومی فریضہ ادا کرنے کے لئے کل اپنے گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنوں کو جائیں۔ محمد فرید آفریدی نے مزید بتایا کہ ریجنل الیکشن کمشنر سوات، ڈپٹی کمشنر سوات پولیس آفس سمیت صوبائ الیکشن کمشنر کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی آر او آر او سمیت ضلعی انتظامیہ آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔ تاکہ پولنگ کا عمل بہتر طریقے سے تکمیل کو پہنچ جائے۔ اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر سوات ایس پی  آپریشن ارشد خان سمیت پاک فوج کے لیفٹننٹ کرنل نے صوبائ الیکشن کمشنر کو اپنے انتظامات سے آگاہ کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ صوبائ الیکشن کمشنر نے سیکورٹی انتظامات پر  اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس حلقہ میں مجموعی طور پر 183308افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔جن میں مرد ووٹرز کی تعداد  102088 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد81220ہے۔ کُل 124پولنگ اسٹیشن قائم کئے  گئے ہیں۔ جن کے اندر 308پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔سیکورٹی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کئے  گئے ہیں۔  تمام پرئذائیڈنگ افسران کوکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے  تین دن کے لئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ مزید برآں پولنگ اسٹیشن سے باہر سیکورٹی پر مامور فرانٹئیر کور کے کوئیک ریسپانس فورس QRFکے انچارج آفیسر کو بھی مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 4امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اشتہار

PK7 By-election
Comments (0)
Add Comment

اشتہار