اشتہار

حلقہ PK-4 کے گمشدہ تھیلے تو مل گئے لیکن امیرمقام کے نمائندگان غائب رہے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 07 آگست 2018ء) سوات کے حلقہ پی کے چار کے گمشدہ تھیلے تو مل گئے تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نمائندگی ناکافی ہونے کی باعث مشاورت کے بعد گنتی کا عمل کل تک کیلئے موخر کردیا گیا ہے پاکستان مسلم کے امیدوار امیر مقام اور ان کے مقرر کردہ کارکنوں کیساتھ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے رابطہ کی کوشش بھی کی گئی تاہم امیر مقام کی نمائندگی کیلئے کوئی بھی فرد 2 بجے تک حاضر نہ ہوسکا جس کی بنا پر کل صبح 9 بجے تک گنتی کے عمل کو موخر کردیا گیا ہے اور کل صبح گنتی کا عمل شروع ہوگا اور اس کے بعد کامیاب امیدوار بارے فیصلہ بھی منظر عام پر آجائیگا فی الحال چار پولنگ اسٹیشنوں کے تھیلے ذمہ داران کے تحویل میں دیدئے گئے ہیں

اشتہار

amir maqamazizullah granbagselectionElection 2018pk4امیر مقامحلقہ پی کے چارریٹرننگ آفیسرسواتسیکیوریٹیعزیزاللہ گرانگمشدہ تھیلےنمائندگان
Comments (0)
Add Comment

اشتہار