حکمرانوں،ججز،جرنیلوں اور افسران کی عیاشیاں مزید برداشت نہیں، مشتاق احمد خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ججز،جرنیل،بیوکریٹس،وزیرو مشیر،سرکاری افسروں اورتمام منتخب نمایندوں کے مراعات اور پروٹوکول ختم کئے جائے،قوم تکلیف میں ہے،قوم بھوکی ہے اور مقروض ہے ان حکمرانوں،ججز،جرنیلوں اور افسروں کی عیاشیاں اور شاہ خرچیاں مزید برداشت نہیں کرسکتی،ا ن کے مراعات اور پروٹول ختم کرنے سے ہی ملک معاشی طور پر مظبوط ہوگا،بیرون ملک اربوں ڈالر پڑے ہوئے ہیں انکو واپس لایا جائے،ملک کے ایوانوں او ر اداروں میں کرپٹ اشرافیہ،مافیا اور ذخیرہ اندوز قابض ہیں،جن کا کام صرف اور صرف لوٹ مار اور کرپشن ہے،پاکستان اسٹیل ملزدیوالیہ،ریلوے تباہ،پی آئی اے دیوالیہ حتی کے تمام قومی ادارے تباہ ہوچکے ہیں، عوام رو زبروز غریب سے غریب تر ہورہے ہیں اور یہ چور سیاست دا ن ججز،جرنیل اور افسر امیر سے امیر تر ہورہے ہیں۔ایک ایسے زرعی ملک میں جو کہ پوری دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے یہاں آٹے کا بحران ناقابل یقین ہے،تعلیم،صحت اور روزگار حکمرانوں کااولین کام ہوتاہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک کے حکمران عوام سے تعلیم،صحت اور روزگارچھین رہے ہیں،ان بے رحم حکمرانوں کوصرف لوٹ مار اور کرپشن کرنا آتاہے عوام کے مشکلات سے ان کو کوئی سروکار نہیں،عوام کو اب سمجھنا ہوگا اوران مرغی چور،رشوت خور،سود خور،دال چور اور آٹا چوروں سے چھٹکارا حاصل کرکے جماعت اسلامی کی طرف آناہوگا،ملک کی باگ ڈور اب عوم کوجماعت اسلامی کی ایماندار،باصلاحیت اور نڈر قیادت کوسونپنی ہوگی،جماعت اسلامی ہی اس ملک کو کرپشن سے پاک کرکے خوشحالی کی طرف گامزن کرسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سابق صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے نشا ط چوک مینگورہ میں جماعت اسلامی مینگورہ شہر کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک پر ہر طرف چور لٹیرے اور ڈاکوں قابض ہیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے،حالیہ مہنگائی50 سال کی بد ترین مہنگائی ہے جوکہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی نااہل لیڈرشپ کی وجہ سے ہے،پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ملک کو خطرناک حد تک مشکلات میں دھکیل دیا ہے جس سے نکلنا اب ناممکن ہوچکاہے،۔انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ڈالر وزیرخزانہ ڈار صاحب کے کنٹرول میں نہیں ہے،صوبائی اور وفاقی حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے پاکستانی کرنسی کی کوئی قدر نہیں رہی،پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ بن چکا ہے،سری لنکا،افغانستان اور صومالیہ کا پاسپورٹ پاکستان سے مضبوط ہے،9 کروڑ پاکستانی عوام خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں جنکی روزانہ ڈآمدن ڈھائی سو روپے سے کم ہے،ظالم حکمران بتائیں ڈھائی سو روپے کمانے والا پاکستانی کھائے گا کیسے بچوں کو سکول کیسے بھیچے گا اور وہ اپنے بچوں کا علاج کیسے کریگا،کروڑوں کا قرضہ دیکر بھی عوام کو صاف پانی میسر نہیں،سابقہ وزیراعظم عمران خان جوکہ تبدیلی کی باتیں کرتا تھا انہوں نے 43 کروڑ روپے صرف ہیلی کاپٹر کے استعمال پر خرچ کئے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف اشتہارات کی مد میں روزانہ کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں،شہباز شریف صاحب کیا تمہارے باپ کا پیسہ ہے جو اسطرح بے توقیری سے خرچ کررہے ہو، سیاستدان جو کروڑ پتی تھے آج وہ ارب پتی بن رہے ہیں ان سے پوچھتاہو ں کہ غریب عوام روٹی کو ترس رہے ہیں اور سیاست دان کیسے آپ لوگ کیسے امیر ہورہے ہیں،یہ سیاستدان،سرکاری افسر اور جرنیل جب اقتدار میں ہوتے ہیں توپروٹول او ر مراعات پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں اور جب اقتدار سے اتر جاتے ہیں تو پھر اکیلے اور بغیر پروٹوکول کے باہر ملکوں میں ذلیل و خوار ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی فرض ہوتی ہے کہ عوام کوروٹی،چھت کپڑا ور مکان دے لیکن یہاں نظام بالکل الٹاہے یہاں روٹی،تعلیم،کپڑااور مکان چھینا جارہاہے اگر روٹی،کپڑا اور مکان نہیں دے سکتے تو حکمرانوں چھوڑ دو اور استعفی دیکر اپنے گھر چلے جاؤ۔مظاہرے سے ضلعی امیر حمید الحق،امیر شہر مجاہد فاروق،جنرل سیکرٹری عبدالودود،سیداظہار اللہ،ضلعی یوتھ صدر حافظ محمد یحیٰ،محمد نعیم اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Mushtaq Ahmad Khan
Comments (0)
Add Comment