سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے مٹہ میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرے سے تحصیل عہدیداران جمعیت علماء اسلام کے امیر قاری رحیم اللہ،جنرل سیکرٹری مفتی نصراللہ،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی بہادر شیر افغان،قومی وطن پارٹی کے نصر اللہ خان ناصر اورپی پی پی کے سمیع اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدوں میں ناکام ہوچکی ہے اور وہ ملک میں بے روزگاری ومہنگائی کے علاوہ کچھ کارکردگی نہ دکھا سکی لہذا استعفیٰ دیکر قوم کو مذیدذہنی ٹینشن میں مبتلا نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع سوات ٹیکس فری زون میں ریت بجری،بجلی کے بلوں،ٹیلیفون بلز اور دکانداروں پرٹیکس لاگو کیا گیا۔سکھوں کیلئے کرتاپور بارڈرکھول دیا گیاجبکہ مسلمانوں کیلئے حج کے فیس میں سود لایا گیا، انہوں نے کہا کہ سوات کے وزیر اعلیٰ نے میگا پراجیکٹ کے بجائے صرف مٹہ بریم میں دروازہ لگایا،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے بہادر شیر افغان نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مٹہ کالج طلباء کیلئے خالی کیا جائے اور مٹہ کالج بائی پاس روڈ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے۔احتجاجی مظاہرے میں عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے کسی بھی عہدیدارنے شرکت نہیں کی۔