اشتہار

حکومت ریلیف نہیں دے سکتی، مہنگائی تو کنٹرول کرلیں، فضل رحمان نونو

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ایک طرف کورونا کی وجہ سے عوام مشکلات کا سامنا کررہے ہیں تو دوسری جانب اشیائے خوردنوش سمیت روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتیوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے، معاشرے کا ہر طبقہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے، عوام چیخ رہی ہے مگر حکومت ریلیف دینا تو دور مہنگائی تک قابو کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو نہ صرف غریب بلکہ معاشرے کا ہر فرد سڑکوں پر ہوگا جو کہ ایک بڑے المیہ کو جنم دے سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ تحصیل ناظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) فضل رحمان نونو نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) مشکل کی اس گھڑی میں سیاست کو سائیڈ پر رکھ کر عوام کو ریلیف پہنچانے کے ون پوائنٹ ایجنڈا پر کام کررہی ہے۔ حکومت کو بھی چاہیئے کہ ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا سے نکل کر زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔فضل رحمان نونو نے کہا کہ کورونا روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے کاروبار زندگی مفلوج ہے، ایک طرف اگر عوام کو پیسے آنا بند ہوگئے ہیں تو دوسری طرف آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے بھی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر جلد از جلد پر ائس ریویو کمیٹیوں کے اجلاس بلا کر بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قابو میں لایا جائے جبکہ بڑی سطح پر فیکٹریز اور مل مالکان سے بھی مہنگائی کے حوالہ سے باز پرس کی جائے۔حکومتی نمائندے سوشل میڈیا پر چلتے پھرتے نظر آرہے ہیں مگر حقیقت میں تاحال عوام کو کچھ بھی ریلیف نہیں ملا ہے، موجودہ صورتحال میں پوری دنیا اپنی عوام کو مختلف طریقوں سے ریلیف دے رہی ہے موجودہ حکومت اگر اور کچھ نہیں کرسکتی تو کم از کم مہنگائی کو ہی قابو کرلیں اور عوام کیلئے تین مہینے کے یوٹیلیٹی بلز معاف کرائیں۔

اشتہار

nonoPMLN
Comments (0)
Add Comment

اشتہار