حکومت پاکستان میانمار سے فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کریں،محمد امین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔05ستمبر2017ء )جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین نے میا نمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور اُن کے گھروں کو جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میا نمار میں سرکاری فوج اور بدھ فورس کی جانب سے بے گناہ اور غریب مسلمانوں کا قتل عام اور اُن کے گھروں کو جلانا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر میانمار سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اس اہم مسئلے کو فوری طور پر اقوام متحدہ میں اُٹھا کر میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کو روکنی کی بھرپور کوشش کی جائے۔

BurmaJamat islamiMuhammad AminMyanmar