اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے مختلف شعبوں میں نگرانی کی ریموٹ کنٹرول ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کیلئے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آج (منگل) اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی جانب سے ڈرون پالیسی کی تشکیل سے متعلق اعلیٰ سطح کی بریفنگ میں کیا گیا۔ وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کے پُرامن اور تحقیق پر مبنی استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ڈرون ٹیکنالوجی، زراعت ، شہری منصوبہ بندی، سیکورٹی اور امن و امان کیلئے ایک موثر ذریعے کے طور پر استعمال ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک قانونی اور ریگولیٹری اتھارٹی کی تشکیل کیلئے ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی کمیٹی ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کو ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کا مسودہ پیش کرے گی۔