اشتہار

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کی جانب سے سوات میں میڈیکل ریلیف کیمپ کا انعقاد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر درمئی سوات میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چھ سے زائد شعبوں کے ماہرین نے طبی خدمات فراہم کرتے ہوئے 5000 سے زائد مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولت فراہم کی۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے جنرل میڈیسن، سرجری، پیڈز، کارڈیالوجی، سکن، گائنی اور آئی کے ماہرین دن بھر کیمپ میں موجود رہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے کیمپ میں ائے مریضوں کو معائینہ، تشخیص اور ادویات مفت فراہم کی گئی، کیمپ کے دوران 300 الٹراساونڈ، 150 ای سی جیز، 400 شوگر ٹیسٹ، 500 مریضوں کا بلڈ پریشر چیک کیا گیا۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ڈائریکٹر اول خان کے مطابق میڈیکل کیمپ میں سکن،ڈائریا، گیسٹرو، ہائی بلڈ پریشر، ٹائفائیڈ، ملیریا اور گائنی کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپ کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ان افراد تک طبی خدمات کی رسائی یقینی بنانا تھا جو سیلابی صورتحال کے دوران یا بعد میں مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے اور جنکی ہسپتالوں تک رسائی آسان نہ تھی۔ نرسنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کیمپ کے لئے طبی ماہرین کی خصوصی ٹیم کو پشاور سے سوات بلایا گیا۔

اشتہار

Medical Relief Camp
Comments (0)
Add Comment

اشتہار