سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 مئی 2018ء) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو قربانی کا بکرا بنا یا گیا ہے جس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی مجرمانہ غفلت اور عوام مخالف فیصلوں پر عوام میں سخت تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ،جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے حقوق پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی جائیگی اور نہ ہی کسی کو یہاں کے عوام سے مراعات چھیننے کی اجازت دے سکتے ہیں انہوں نے کہا ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر سوات کے تمام سیاسی پارٹیوں ،تاجر برادری ،وکلاء ،سول سوسائٹی اور ٹرانسپورٹران پر مشتمل گرینڈ الائنس تشکیل دی جارہی ہے جو کہ ملاکنڈ ڈویژن سے ایک مضبوط اور منظم تحریک چلاینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے یہاں کے عوام کو مایوس کیا ہے لیکن عوام مایوس نہ ہوں ہم عوام کی مایوسی دور کرینگے اور کسی بھی صورت ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کو ختم نہیں ہونے دینگے ،عوام گرینڈ لائنس کی کال کا انتظار کریں ۔