سوات (زما سوات ڈاٹ کام:25نومبر2017ء)سوات کے سرکاری گرلز سکولوں کے سالانہ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ، سالانہ مقابلوں کی اختتامی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کبل میں منعقد کی گئی ، جس میں گرلز سکولوں کے طالبات اور اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مختلف مقابلے بھی کرائے جس میں شاہدرہ گرلز سکول کے طالبہ نے پہلی ،گرلز کالج سیدوشریف کی طالبہ نے دوسری اور چارباغ گرلز سکو ل کی طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے زرمینہ احمد زیب نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں طالبات بھر پور شرکت کریں، تاکہ ان کی چھپی صلاحتیں اجاگر ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہیں۔ ان کو بھی ہر فیلڈ میں خود کو منوانا چاہئے تاکہ وہ بھی اس قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں۔
اشتہار