اشتہار

خوازہ خیلہ،دوسال بعد ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،پانچ ملزمان گرفتار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27دسمبر2017ء)خوازہ خیلہ کے علاقہ چپریال میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ ک علاقہ چپریال میں 14نومبر2015کو پہاڑی علاقہ سربانڈہ میں نقاب پوش ملزمان رات کے وقت مسماۃشمائلہ بی بی کے گھر میں با مسلح داخل ہوئے اور80ہزار سعودی ریال اور نو تولے سونا لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گھر میں موجود عورتوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی مٹہ اکبر خان شنواری کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چپریال ، انوسٹی گیشن انچارج تھانہ چپریال علی بادشاہ، ایس آئی اور اے ایس آئی امجد غفور نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ڈکیتی کا ڈراپ سین کرلیا اور ڈکیتی میں ملوث پانچ ملزمان حیدر تو تانو بانڈئی ، شہزادہ سربانڈہ ، عقلمند ابوہا ، سلیمان مٹہ اور عمر اوڈیگرام کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ، دوچارجر ، 58کارتوس ، ایک پستول 9mm ، 25کارتوس، سونا اور ہزاروں ریال برآمد کرلئے جبکہ دو ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اشتہار

ArrestedKHwazakhelaPolice

اشتہار