اشتہار

خوازہ خیلہ،لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن،ڈاکٹر حیدر کی قیادت میں احتجاج

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔07اگست 2017ء )سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن ، مشتعل عوام نے ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی خان کی قیادت میں مین شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کرکے واپڈا کے خلاف مظاہرہ کیا ، واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی، شٹر ڈاؤن اور مین شاہراہ کی بندش سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا گزشتہ روز سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے سے ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق خیبر پختون خوا کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلو ک کر رہا ہے جسے مزید برداشت نہیں کریں گے، اگر محکمہ واپڈا نے ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو پھر اس سے بھی سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، انہوں نے کہا کہ صوبا ئی حکو مت سوات کی ترقی اور عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ، خوازہ خیلہ اور مضا فات میں غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ نے عوام اور تاجر بر داری کا جینا حرام کردیا ہے، دن اور رات میں محض چند لمحوں کے لئے بجلی آتی ہے جس سے بجلی صارفین کی روزمرہ ضروریا ت پوری نہیں ہو ر ہی ہیں، بجلی سے چلنے والے کا روبار مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ تاجر بر داری کی مشکلات کا بھی کو ئی پرسان حال نہیں، انہوں نے متنبہ کیا کہ فوری طورپر لوڈ شیڈنگ خاتمے کا اقدام نہ ہوا تو اگلا لائحہ عمل جلد طے کیا جائے گا۔

اشتہار

Dr. HaiderKHwazakhelaLoad sheddingProtest

اشتہار