اشتہار

خوازہ خیلہ،مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق،چار خواتین سمیت پندرہ زخمی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔06اگست 2017ء )سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں تین مختلف واقعات میں ایک شخص جا ں بحق چار خواتین سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے ٗ پولیس ذرائع کے مطابق میا ندم سے مینگورہ جا نے والے فلا ئنگ کوچ برہم پٹی کے مقام پر کھا ئی میں جا گری جس میں ایک شخص محبوب ولد محمد ایاز ساکن گجر گھڑی میاں دم موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ سات دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوئے ، دوسرے واقعے میں خوازہ خیلہ با بو کے مقام پر جیپ الٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہوگئے ٗ زہر یلی دوا کھا نے سے محمد اسحاق نا می نوجوان بے ہوش ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،پو لیس ذرائع کے مطابق میا ندم سے منگور ہ جا نے والی فلا نگ کوچ جو ڈرائیور ساجد ولد محمد ایاز چلا رہا تھا‘ بر ہم پٹی کے مقام کھا ئی میں جا گری جس کے نتیجے میں وزیر زادہ ٗ ارشد ٗ پر ویز ٗ سرحد ٗ عظمت اللہ ٗ اصغر محمد ٗ حضر ت اللہ مسما ۃ’’ ب‘ ٗ مسما ۃ ج ٗ زخمی ہو گئیں اس طرح خوازہ خیلہ کے مقامی گا ؤں بابو میں جیپ الٹنے سے سعید الر حمن ٗ امیر زادہ ٗ مسما ۃ ل ٗ زخمی ہو گئے تیسرے واقعے میں برہم پٹی سے تعلق رکھنے والے محمد اسحا ق نا می نوجوان نے زہر یلی دواکھا کر خودکشی کی ناکام کو شش کی تاہم بروقت طبی امداد فراہمی سے اسے بچا لیا گیا ہے ۔

اشتہار

AccidentinjuredKHwazakhela

اشتہار