اشتہار

خوازہ خیلہ،کرش پلانٹ مالکان اور مزدوروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ میں کرش پلانٹ مالکان نے محکمہ معدنیات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، کرش پلانٹ مالکان،مزدوروں اور گاڑی مالکان نے محکمہ کی جانب سے ناروا سلوک کے خلاف خوازہ خیلہ مٹہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا تھا۔احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں راحت شیر،افتاب اور دیگر نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے بار بار پابندیوں اور دفعہ ایک سو چولایس کے نفاذ سے ہمارا کاروبار ختم ہورہا ہے، ہم نے انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے کئی ملاقاتیں کیں مگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سراسر ظلم و ذیادتی کی جا رہی ہے اور ہمارے کاروبار ختم کئے جا رہےہیں۔احتجاجی مظاہرے کے دوران خوازہ خیلہ مٹہ روڈ کئی گھنٹوں تک بند رہا۔

اشتہار

Protest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار