سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) خوازہ خیلہ میں شدید بارش کی وجہ سے آسمانی بجلی گرنے سے مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ لنگر میں حمید گل ولد بازیم گل کے گھر پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے باعث گھر میں آگ لگ گئی اور مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔مالک مکان کے مطابق ان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔