خوازہ خیلہ، ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق،دو زخمی

سوات(قاسم بریال۔ زما سواٹ ڈاٹ کام ) خوازہ خیلہ میں فلائنگ کوچ اور موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے گاشکوڑ میں فلائنگ کوچ اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ماجد ولد نور محمد اور امداد حسین ولد اکبر حسین ساکنان امانکوٹ جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فلائنگ کوچ ڈرائیور پائندہ گل ولد وحید گل سکنہ لنگر کوگرفتار کرلیا ہے۔

Accident
Comments (0)
Add Comment