خوازہ خیلہ، گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان میں آتشزدگی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ شین لا خارمیں گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان میں آتشزدگی، ریسکیو  نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ شین لاخار  میں سرمست خان نامی شخص کے مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو ٹیم اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پالیا، آگ کی وجہ سے مکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

FireKHwazakhela
Comments (0)
Add Comment