سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش کے احکامات پر ٹمبر مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں ایس پی آپر سوات درویش خان، ڈی ایس پی اعجاز خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ خوازہ خیلہ عمر رحیم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ ڈاٹسن سے غیر قانونی سلیپر برآمد کرکے ڈاٹسن کو تھانہ خوازہ خیلہ منتقل کردیا، گرفتار ملزم کو مزید کاروائی کے لئے محکہ فارسٹ کے حوالے کیا گیا۔