سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے خوازہ خیلہ ہسپتال کے پوسٹ مارٹم یونٹ کی بندش واقع پر نوٹس لے لیا۔ ایم ایس ڈاکٹر ثمرات سے وضاحت طلب کرتے ہوئے انکوئری کرنے کے ہدایت کر دی،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سلیم نے واضح کیا کہ ہسپتال کے کسی شعبے میں غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو تکلیف دینے والے ملوث سٹاف کو سخت قانونی سزا دی جائے گی،ڈیوٹی سے متعلق کسی میڈیکل سٹاف کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔