سوات(زما سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ میں نوجوان کی خودکشی کا ڈراپ سین،پولیس نے مقتول کی بیوی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ڈھیرئی بابا میں اسلم ولد فضل رحیم نے خودکشی کی تھی ۔پولیس نے واقعے کی تفتیش کرتے ہوئے جاں بحق نوجوان کے بھائی عمران کی مدعیت میں ایف آئی درج کرتے ہوئے اس کی بیوی مسماۃ ثمرین کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیوی نے اُسے گولی ماری تھی جسے خودکشی کا رنگ دیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے ۔