سوات(زما سوات ڈاٹ کام )خوازہ خیلہ میں کم گیج پر پٹرول فروخت کرنے والے پمپ کو سیل کردیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ شکیل احمد نے کارروائی کرتے ہوئے خوازہ خیلہ میں ٹیٹا بٹ PSO پٹرول پمپ پر چھاپہ مارا جہاں پر ایک لیٹر کی بجائے 600ML پٹرول فروخت کیا جا رہا تھا، اسسٹنٹ کمشنر فوری طور پر پٹرول پمپ کو سیل کردیا۔