خوازہ خیلہ: ٹیٹابٹ میں سڑک سیلابی منظر پیش کرنے لگی، عوام مشکلات کا شکار
خوازہ خیلہ (نمائندہ خصوصی) خوازہ خیلہ کے علاقے ٹیٹابٹ میں سڑک سیلاب کا منظر پیش کر رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو پیدل سفر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق علاقے میں نکاسی آب کا کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے بارش کے پانی نے سڑک کو تالاب میں تبدیل کر دیا ہے۔
اہل علاقہ نے شکایت کی ہے کہ گندگی اور پانی کے باعث سڑک ناقابل استعمال ہو چکی ہے، جبکہ دکان دار اور راہ گیر سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ عوام نے اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سے فوری نوٹس لینے اور نکاسی آب کے مناسب انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث علاقے میں یہ مسئلہ عرصے سے حل طلب ہے، اور بارش کے موسم میں صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔