خوازہ خیلہ: چور نجی کمپنی کے ٹاور کی بیٹری لے اڑے، مانپتئی میں سگنلز غائب

خوازہ خیلہ: چور نجی کمپنی کے ٹاور کی بیٹری لے اڑے، مانپتئی میں سگنلز غائب

خوازہ خیلہ کا گنجان آباد علاقہ مانپتئی گزشتہ روز سے موبائل سگنلز سے محروم ہے۔ اطلاعات کے مطابق، نامعلوم چور نجی کمپنی کے ٹاور کی بیٹری چرا کر لے گئے، جس کے باعث علاقے میں موبائل سروس معطل ہوگئی۔

علاقہ مکینوں کو رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ کمپنی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ مواصلاتی نظام بحال ہو سکے۔