اشتہار

خورشید کاکاجی اور مختیار خان یوسفزئی پارٹی کا نام اور جھنڈا استعمال کرنے سے گریز کریں، پختونخوا ملی عوامی پارٹی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )خورشید اور محمد مختیار سمیت دیگرکودھوکہ دہی، جعلسازی ، ائین اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیاہے ان کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ پختونخوا میپ کا جھنڈا اور نام استعمال کرنے سے گریز کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ان خیالات کا ظہار پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد علی، نائب صدر ملک اصغر خان، اطلاعات ہمایون خان ،ضلعی نائب صدر سلیم خان اور ڈپٹی صدر نثارالملک خان نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پارٹی کی منتخب کابینہ کی موجودگی میں اپنے آپ کو عہدیدار ظاہر کرنا غیر قانونی ہے اس سے پارٹی کے ساکھ کو نقصان پہنچنے سمیت گراف بھی گرجاتا ہے پارٹی کا اپنا ائین و قانون ہوتا ہے اور اس کے مطابق انتخابی عمل کے زریعے ذمہ داریاں سونپ دی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ممبران کے حالیہ استعفوں کے بعد الیکشن کمیشن اف پاکستان کے اعلان پر خورشید علی ولد بخت زمین اور محمد مختیار ولد امیر فردوس نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور جعلسازی کرتے ہوئے خود کو پختونخوا میپ کے عہدیدار ظاہر کئے بعد میں خورشید دستبرادر ہوئے اور مختیار کو درخت کا نشان الاٹ کیا گیا اس ضمن میں جب ہم الیکشن کمیشن کے دفتر گئے اور معلوم کیا تو خورشید نے اپنے آپ کو صوبائی صدر ظاہر کرکے انہں پارٹی ٹکٹ جاری کیا تھا جس پر نہ کوئی ریفرنس نمبر تھا اور نہ ہی اس کے ساتھ پارٹی چئیرمین کا اتھارٹی لٹر منسلک تھا جس پر صوبائی صدرکی قیادت میں کمیٹی الیکشن کمیشن کے دفتر گئی اور جعلسازی ان کے علم میں لائی جس پر انہوں نے الاٹ کیا گیا پارٹی نشان واپس لیکر الیکشن کمیشن سوات کو خط لکھا جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد کو ائین اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نومبر میں پارٹی چئیرمین نے پارٹی سے نکالا تھا اس کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس کے تحصیل اور ضلعی سطح پر تمام نتاءج الیکشن کمیشن میں جمع کئیے گئے جس کو کمیشن نے منظور کرکے 9 جنوری 2023 کو اس ضمن اپنا نوٹیفیکیشن جاری کیا جو ہمارے پا سموجود ہے، اس سلسلے صوبائی ذمہ داروں اخبارات میں بیانات بھی جاری کئیے ہیں جو موجود ہیں اور مذکورہ افراد کو پارٹی کا نام اور پارٹی جھندا استعمال کرنے سے بھی منع کیا تھا اور خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی کا اعلان بھی کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم مذکورہ افراد کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسا کرنے سے گریز کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کا حق رکھتے ہیں۔

اشتہار

PMAP
Comments (0)
Add Comment

اشتہار