اشتہار

خپل کور فاؤنڈیشن سوات میں تزئین و آرائش کا منصوبہ مکمل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ خپل کور فاؤنڈیشن سوات ایک مثالی ادارہ ہے جو ہزاروں بچوں کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کررہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ ادارے کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔ خپل کور ٹیکنیکل سکول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی جس کے لئے جی آئی زیڈ GIZ اور ٹیوٹا TEVTA کے ساتھ جلد رابطہ کیا جائے گا ۔

اشتہار

وہ خپل کور فاؤنڈیشن کے مین کیمپس کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا افتتاح اور معائنہ کررہے تھے۔ تزئین و آرائش کا پراجیکٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے فنڈ سے اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچایا، جس پر بیس لاکھ روپے کی لاگت آئی اس موقع پر اے ڈی لوکل گورنمنٹ، خپل کور فاؤنڈیشن کے حاجی محمد علی، فضل علی، فضل خالق،خپل کور ماڈل سکول کے پرنسپل مراد علی اور سیکشن ہیڈ ابرار اور الیاس بھی موجود تھے۔

معائنہ کے بعد خپل کور فاؤنڈیشن کے آرگنائزر محمدعلی نے ڈی سی سوات کو ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی اس موقع پر ڈی سی سوات نے کہا کہ خپل کور فاؤنڈیشن نہ صرف سوات بلکہ صوبے کا مثالی ادارہ ہے اور اس میں کام کرنے والے لوگ قابل تحسین ہیں ۔

اشتہار

DCKhpal Kor Foundation
Comments (0)
Add Comment

اشتہار