اشتہار

خپل کور فاؤنڈیشن کے قائم کردہ ’’خپل کور ولیج ‘‘کے بلاک کا افتتاح

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 دسمبر 2018ء) ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے صوبہ کے سب سے بڑے یتیم خانہ خپل کور فاؤنڈیشن سوات کے قائم کردہ ’’خپل کور ویلج ‘‘کے پہلے بلاک کا گزشتہ روز افتتاح کیا جس میں خپل کور فاؤنڈیشن سوات کے یتیم اور بے سہارہ بچوں کے لئے رہنے کا انتظام کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بھی ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم تھے۔ انہوں نے ادارہ کی انفرادیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بہت احسن ہے جس سے بچوں کی بالیدگی گھر جیسے ماحول میں ہوگی۔ انہیں محلے جیسا ماحول ملے گا اور انہیں کمتری کا احساس نہیں ہوگا۔ ادارہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ماڈل دوسرے ادارے بھی اپنا کر بے سہارہ بچوں کے لئے گھر جیسا ماحول مہیا کرکے انہیں ملک و قوم کی ترقی میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں جس سے سب کو دلی سکون ملے گا اور آخرت بھی سنور جائے گی۔

اشتہار

خپل کور فاؤنڈیشنیتیم خانہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار