خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم اکبر ایوب خان میٹرک پاس نکلے

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ اکبر ایوب خان میٹرک پاس ہیں، انھوں نے اکبر ایوب کی تقرری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں تعلیم کے لیے کسی قسم کی پابندی نہیں ہے، ایسا نہیں ہے کہ کوئی ڈاکٹر نہیں تو صحت کا محکمہ نہیں دیا جا سکتا۔

ماضی میں پرائمری پاس وزیر تعلیم بھی رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اکبر ایوب اعلیٰ معیار کے ادارے کے فارغ التحصیل ہیں،محکمہ چلانے کے لیے جو صلاحیت چاہیے وہ اکبر ایوب کے پاس ہے۔ وہ پہلے بھی ایک محکمہ چلا چکے ہیں۔ سب سے بڑی بات عوام نے ان کو منتخب کیا ہے۔

Akbar AyubEducation Ministerkp
Comments (0)
Add Comment