اشتہار

درجنوں افراد گرفتار اور بھاری اسلحہ بر آمد کرلیا ہے، ڈی پی او

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات قاسم علی خان نے کہا ہے کہ سوات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے جس میں بڑی کامیابیاں ملی ہے،اور پولیس حملوں میں ملوث گروپوں کو گرفتار کیا گیا ہے،پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور چوبیس گھنٹے گشت پر عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے حساس علاقوں میں پاک فوج اور پولیس مشترکہ سرچ اپریشن کرکے مشکوک افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کر رہی ہے جس میں درجنوں افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کئے اور انکو جیل بیجھ دیا گیا انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم کاروائیاں جاری ہے جس میں بڑی کامیا بیاں مل رہی ہے اور گزشتہ ہفتے جن پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بعض مقامات پر مشکوک افراد کی موجودگی پر ٹارگٹ اپریشن کیا جارہاہے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے چوبیس گھنٹے گشت کا نظام بھی موثر کردیا ہے اور پولیس اہلکاروں اور افسران کو سختی سے ہدایات جاری کئے ہیں کہ وہ اس میں کوئی کوتاہی نہ برتیں انہوں نے کہا کہ کہی پر بھی مشکوک افراد کی موجودگی پر عوام براہ راست مجھ سے یا قریبی پولیس سٹیشن سے رابطہ کریں تاکہ قائم امن کو برقرار رکھا جا سکیں اور کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

اشتہار

dpo swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار