سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 03 اکتوبر 2018ء) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ مکان باغ میں سات گھنٹوں سے درخت میں پھنسے پرندے کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے پنتالیس منٹ کی جدوجہد کے بعد بحفاظت اتار لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کہ مکانباغ میں ایک پرندہ درخت میں ڈور کے ساتھ پھنس گیا ہے جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک شیردل خان نے فوری طور پر آپریشن کے ہدایات جاری کردئے جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم منٹوں میں موقع پر پہنچ گئی اور 45 منٹ کی جد وجہد کے بعد پرندے کو درخت سے اتارکر آزاد کردیا۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو1122کی بروقت کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔