سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 02 جون 2018ء) گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی دریائے سوات کے بہاو میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ روز دو افراد دریائے سوات میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہارگئے ،ریسکیو 1122 کے مطابق مدین میں ایک شخص دریائے سوات میں ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو کے غوطہ خوروں نے تین گھنٹے مسلسل اپریشن کرکے ایک لاش کو دریا سے نکال لیا، اسی طرح مینگورہ بائی پاس کے قریب سے امان اللہ ولد خٹک استاز دریا سوات میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا تھا، تاہم آج صبح ریسکیو 1122 نے بریکوٹ کے قریب دریا سوات سے اس کی لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کردی ۔