اشتہار

دریائے سوات میں غیر قانونی کھدائی کرنے والے کرش مافیا کے خلاف کارروائی جاری

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں انتظامیہ نےدریائے سوات میں غیر قانونی کھدائی کرنے والے کرش مافیا کے خلاف دوسرے روز بھی کارروائی جاری رکھی ۔مزید7 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرادئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید بشارت حسین نے کیدام کے مقام پر رات گئے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر بھاری مشینری سے کھدائی کرتے دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایسکیوٹرسمیت گاڑیوں سے بیٹریاں قبضے میں لیکر مدین پولیس کے حوالے کردی گئیں ۔تحصیل بابوزئی میں بھی رات گئے لیویز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کھدائی کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کرکے رحیم آبادپولیس کے حوالے کردیا جبکہ گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔انتظامیہ نے ایک بارپھر خبردار کیا ہے کہ دریائے سوات میں کسی کو ریت بجرے نکالنے کے لئے غیر قانونی طورپرکھدائی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

اشتہار

Action Against MafiaCrush MafiaCulprits ArrestedDeputy Commissioner SwatJunaid KhanRiver swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار