اشتہار

دریائے سوات میں غیر قانونی کھدائی کی روک تھام کے لئے ڈپٹی کمشنر نے کمر کس لی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات میں غیر قانونی کھدائ، ریت اور بجری نکالنے اور دریاء کا حلیہ بگاڑنے کی روک تھام کے لئے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی سربراہی میں لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کے روبرو دریائے سوات کی ازسرِنو حدبراری اورادنٰی معدنیات کی قانونی طریقے سےنکالنے کےلیے دریا کو مختلف بلاکوں کی تقسیم کے تعین کا کام آخری مراحل میں ہے۔اس سلسلے میں ادنٰی معدنیات (یعنی ریت بجری، پتھر وغیرہ) کی نیلامی کے لیے عنقریب لوکل اور قومی اخبارات میں ٹینڈرفلوٹ کیا جائے گا۔ اس طرح غیر قانونی مانننگ کی روک تھام کی جا سکے گی، اور دریا ئے سوات کی خوبصورتی بھی بحال ہوسکے گی۔ نیزدریا کی مانیٹرنگ اور اورریگولر اور قانونی طورمائننگ کی جاسکے گی۔ اور جہاں کہی بھی غیر قانونی مائننگ ہورہی ہو، اس کے خلاف سخت کارورائی عمل میں لائی جائے گی۔-

اشتہار

Deputy Commissioner Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار