سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) دریائے سوات میں موجود 37 غیر قانونی کرش پلانٹس کو ختم کیا جائے گا، گزشتہ دنوں پشاور ہائی کورٹ نے دریائے سوات کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ دریاء سوات کنارے یا دریائے سوات کے درمیان ایسی سرگرمیوں کی سرکوبی کی جائے جس سے دریائے سوات کو نقصان پہنچ رہا ہوں۔ ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات میں موجود 37 غیر قانونی کرش پلانٹس کی نشاندہی کردی ہے جسے جلد ہی ہٹایا یا ختم کیا جائے گا جبکہ قانونی کرش پلانٹس کو ریت اور بجری نکالنے کی آزادی ہوگی۔