دریائے سوات میں نہانے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، دو افراد گرفتار

سوات: دریائے سوات میں نہانے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II بابوزئی طارق خان کی جانب سے عمل میں لائی گئی، جبکہ گرفتار افراد کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر خطرناک مقامات پر نہانے پر پابندی عائد ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔