سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ریسکیو1122کے اہلکاروں نے دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاح نوجوان کو زندہ بچالیا۔ ذرائع کے مطابق دریائے سوات میں نہاتے ہوئے پشاور کا رہائشی 16 سالہ محمد عمیر تیز پانی کی زد میں آکر ڈوب گیا ، وہاں پر موجود ریسکیو کے غوطہ خوروں نے نوجوان کو فوری کارروائی میں دریائے سوات سے زندہ نکال لیا۔